اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے تعینات شدہ ارکان کا افتتاحی اجلاس

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے تعینات شدہ بارہ ارکان کا افتتاحی اجلاس کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کی بلڈنگ میں ہوا ۔

اجلاس میں ارکان کے باہمی تعارف کے علاوہ تمام نئے اراکین کو اسلامی نظریاتی کونسل کے مکمل طریقۂ کار ، ریسرچ و سفارشات اور اجلاسوں اور اب تک کی کارگذاری سے آگاہ کیا گیا نیز ارکان کو اسلامی نظریاتی کونسل کے دائرۂ کار اور ماضی کی شاندار آئینی خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

افتتاحی اجلاس میں نئے تعینات شدہ اراکین نے شرکت کی جن میں معروف مذھبی اسکالر مفتی محمد زبیر ، مولانا حامد الحق حقانی ،سید ضیا اللہ شاہ بخاری ،نسیم علی شاہ ،ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، علامہ حسین اکبر اور حافظ طاھر محمود اشرفی نے جوائننگ سرمنی میں بطور خاص شامل ہوئے۔

مذید پڑھیں :دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا ہی ہے : صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر قبلہ ایاز اور حافظ طاہر اشرفی اور ڈاکٹر اکرام کے خطاب کے علاوہ معروف مذھبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے اسلامی نظریاتی کونسل کی آئینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارہ میں ماضی میں تمام مکاتب فکر کے چوٹی کے جید علما نے فقہی و تحقیقی خدمات انجام دی آج انہی درخشاں علمی خدمات کے تسلسل کی ضرورت ہے معروف مذھبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے کرونا ویکسین اور روزہ میں کرونا ویکسین کی شرعی حیثیت ، کرونا میں اجتماع جمعہ اور ماسک لگاکر نماز اور عمرہ جیسے موضوعات پر بھی کونسل کی رہنمائ کی کی ضرورت پر زور دیا۔

افتتاحی تقریب میں تمام نئے تعینات شدہ اراکین نے دستخط کرکے جوائننگ کی میٹنگ کے اختتام پر کونسل کے نئے پیر حسان حسیب الرحمن نے خانقاہ عیدگاہ میں تمام نئے ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *