پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دیدی

پاکستان

ہرارے: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئںٹی میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ بابراعظم 2، فخرزمان 13، محمد حفیظ 5، ڈیبو کرنے والے دانش عزیز 15، حیدر علی 5، فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 رنز بناسکے۔

محمد رضوان کا ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن محمد حسنین نے تیسرے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

تناشے کمن ہکاموے اور ویزلے میڈھویرے نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 14، 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تدی وانشے مرومانی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تناشے کمن ہکاموے 29، کریگ ارون 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 3، محمد حسنین نے 2، حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *