مولانا معاویہ اعظم کی پنجاب اسمبلی میں TLP پابندی کیخلاف قرار جمع

لاہور : پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر مولانا معاویہ اعظم نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری و تحریک لبیک پر لگنے والی پابندی کے عنوان پر پنجاب اسمبلی میں بحث کے لئے تحریک التواء جمع کروا دی ۔

مذید پڑھیں :حافظ سعد رضوی سمیت 210 تاحال اسیر ، 650 کارکنان رہا

معاویہ اعظم اس سے قبل بھی تحریک لبیک ہاکستان کے لئے ہر موقع پر ان کے ساتھ رہے ہیں ۔ امیر و بانی تحریک لبیک ہاکستان خادم حسین رضوی کی زندگی میں ان کے متعدد احتجاجوں میں مولانا معاویہ اعظم اسٹیج پر تقاریر بھی کر چکے ہیں ۔

مولانا معاویہ اعظم نے تحریک لبیک کے حالیہ جلسے میں پہلے ہی روز ویڈیو بیان جاری کر کے حالیہ دھرنوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *