سندھ بیورو کریسی گریڈ 19 میں ترقی پانے والوں کی تقرریاں و تبادلے

education

کراچی : سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں ، مختلف محکموں کے سیکریٹریز کے تقرر تبادلوں میں قاضی شاہد پرویز کو سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز تعینات کیا گیا ہے ۔وہ اس سے قبل سینئر ممبر بورڈ آف روینیو تھے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ناصر اقبال ملک کو سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے افسر راجہ خرم شہزاد عمر کو سیکریٹری محکمہ برائے بین الصوبائی تعینات کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کو ایم ڈی ذوالفقار آباد اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ۔

مذید پڑھیں :مُغل فنِ تعمیر کی 350 سالہ قدیم جامع مسجد اردو بازار

سندھ حکومت نے گریڈ 19 میں ترقیاں پانے والے افسران کی تقرریاں کی ہیں ۔  چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ جس میں عامر انصاری ایڈیشنل سیکریٹری ترقی و منصوبہ بندی تعینات کئے گئے ہیں ۔

شمائلہ صدیقی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ کالج تعلیم تعینات کی گئی ہیں ۔ اعجاز احمد خان ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود تعینات الطاف احمد سومرو ایڈیشنل سیکریٹری اسکول تعلیم مقرر کیا گیا ہے ۔ نثار احمد ابڑو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے ۔

منور سلطان ایڈیشنل سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور تعینات ہوئے ہیں ، مہیش دودانی ڈاریکٹر محکمہ ترقی نسوان مقرر ہوئی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *