کراچی پریس کلب کا ابصار عالم حملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

کے پی سی

کراچی : کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد رضوان بھٹی دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

منگل کو کراچی پریس کلب سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ KDC-II کا AEE پانی سپلائی کے بجائے جان لینے کی دھمکیاں دینے لگا

انہوں نے سینئر صحافی ابصار عالم کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار اور صحافت پر حملے قابل تشویش ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ پر انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے اورصحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *