ابصار عالم پر حملے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے : KUJ کا مطالبہ

کراچی : کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے لایا جائے ۔

کے یو جے کے صدر نظام صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم پر حملہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے ۔

ابصار عالم اپنے نظریات اور خیالات کے حوالے سے ایک واضح سوچ رکھتے تھے اور ان کی سوچ سے اختلاف رکھنے والے ہی اصل میں اس حملے کے پیچھے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ماضی میں سلیم شہزاد اغوا قتل کمیشن یا حامد میر پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئی جاتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ KDC-II کا AEE پانی سپلائی کے بجائے جان لینے کی دھمکیاں دینے لگا

کے یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے ابصار عالم پر حملے کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے ناصرف حملے آوروں بلکہ واقعے کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سامنے لانا چاہئے ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر ملک بھر میں بھر پور احتجاج کی کال دے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *