چیئرمین BSEK کا ڈاکٹر صالحہ پروین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کراچی : میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے یونیورسٹی آف سندھ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرحومہ ایک شفیق استاد اور ماہر تعلیم تھیں انہوں نے فروغ تعلیم میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مذید پڑھیں :ابصار عالم پر حملہ صحافت پر حملہ ہے : اسلم غوری

ان کی تعلیمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *