سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد : ‏سابق چئیرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔ ابصار عالم گھر کے قریب ہی واقع ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے ۔

نامعلوم مسلحہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے بھاگ نکلے ہیں ۔  گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی ۔ اس وقت انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ تاہم ہسپتال میں انہیں لے جا گیا ہے ۔ جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مذید پڑھیں :محکمہ تعلیم کالجز میں اندھیر نگری اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈائریکٹر آڈٹ بنا دیا

وزیر داخلہ نے واقع کا نوٹس لیتے فی الفور حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے ۔ ابصار عالم نے اسپتال جاتے ہوئے ساتھی رپورٹر کو بتایا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آ رہا ہے ، وہ شخص مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *