جاوید خان بنگش کی عوامی و سماجی خدمات سے انکار ممکن نہیں : علاقہ مکین

اسلام آباد : جاوید خان بنگش کی عوامی و سماجی خدمات سے انکار ممکن نہیں . وہ علاقے کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے پختون ایکشن کمیٹی کے صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید خان بنگش کی عوام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے لئے جاویدخان بنگش ایک رول ماڈل ہیں ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ ایکسین کورنگی پانی سپلائی کے بجائے جان لینے کی دھمکیاں دینے لگا

وہ اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت میسر ہوتے ہیں اور عوامی و سماجی خدمات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جاوید خان بنگش عوام میں ناصرف پیار محبت بانٹ رہے ہیں بلکہ دیرینہ دشمبوں کو قریب لا کر ان صلح اور محبت بھی بانٹ رہے ہیں ۔

وہ انسان دوست کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ عوام ان کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جاویدخان بنگش عوامی و سماجی خدمات اور آپس میں پیار محبت بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *