محکمہ تعلیم کالجز میں اندھیر نگری اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈائریکٹر آڈٹ بنا دیا

کراچی : محکمہ تعلیم کالجز نے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کو ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کر دیا ۔

سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر No.SO(HE-II)2(M-11297)/2019 کے مطابق چند سال قبل بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

سندھی مضمون کے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کا اس عہدے کے لئے کوئی بھی تجربہ نہیں ہے ۔ جبکہ وہ سینکڑوں سینیئر پروفیسرز کی موجودگی میں ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ قاسم راجپر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اضافی پوسٹ بنائی گئی ۔

مزید پڑھیں :طارق روڈ : انٹرنیشنل موٹر ورلڈ کا مالک 70 کروڑ کا فراڈ کر کے بھاگ نکلا

قاسم راجپر کو تین سال قبل عائشہ بھاوانی کالج میں شام کی شفٹ میں پرنسپل بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جس پر شہر بھر کے سینیئر اساتذہ کی حق تلفی کی گئی تھی ۔ جس میں اساتذہ کو شدید تحفظات تھے ۔ جس کے بعد ان کو دو دو کالجز کے ڈی ڈی او کا چارج بھی دیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سینئر پروفیسرز کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنے کی روایات کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔

اس حوالے سے قاسم راجپر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی خالی پوسٹ پر ہوئی ہے ۔ میری تعیناتی گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ہوئی ہے ۔ قانون میں اس حوالے سے سینیئر اور جونیئر کا کوئی بات نہیں ہے ۔ کسی کے بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی ہونا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *