تحریک لبیک پارٹی کارکنان پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں : عاصمہ راجپوت

لاہور : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف نوجوان سنگر و ٹک ٹاک سٹار عاصمہ راجپوت نے کہا کہ تحریک لبیک پارٹی کارکنان پر رمضان المبارک اور روزے کی حالات میں لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیغیر اسلام کی شان میں گستاخی اور قران مجید کی بے حرمتی ہم مسلمان کبھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیغیر اسلام کی شان میں گستاخی کیخلاف تحریک لیبک پارٹی کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے ، جو ملک کی ترقی کیلئے باعث نقصان ہے ۔

مذید پڑھیں :لاہور : 3 شرطوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے

پاکستانی معروف نوجوان سنگر و ٹک ٹاک سٹار عاصمہ راجپوت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ پیغیر اسلام کی شان میں گستاخی کیخلاف تحریک لیبک پارٹی کارکنان کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔

فرانسیسی حکومت نے ہمیشہ مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جو قابل افسوس ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ فرانسیسی سفیر کو جلد از جلد ملک بدر کر دیا جائے تا کہ ملک بھر میں جاری احتجاج کا خاتمہ ہو سکے ۔

حکومت تحریک لبیک پارٹی کارکنان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کر سکتی تو ملک میں اور انتشار پیدا ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے جو ملک کیلئے باعث نقصان ہے ۔انہوں نے مزید کہا ناموس رسالت پر ہم اور ہماری نسلیں قربان ہے حکومت وقت عاشقان رسول و تحریک لیبک پارٹی کارکنان پر ریاستی جبر ظلم و زیادتی بند کرے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *