لاہور : 3 شرطوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور : ملک بھر میں جاری کشیدگی کی فضا ختم ہو گئی ۔ حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔

طویل بحث و مباحثے ، جید علمائے کرام کی مداخلت کے بعد حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے اتفاق رائے سے طے کر لیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد آج 20 اپریل 2021 پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔

مذید پڑھیں :طارق روڈ : انٹرنیشنل موٹر ورلڈ کا مالک 70 کروڑ کا فراڈ کر کے بھاگ نکلا

اس کے علاوہ پورے ملک سے بشمول رحمۃ للعالمین مسجد لاہور سے دھرنا ختم کیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک کے کارکنان پر درج مقدمات کا اخراج کیا جائے گا اور حکومتی فورتھ شیڈول نئے اور پرانے کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

تاہم تحریک لبیک پر پابندی کی بابت فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات کو زیر بحث لایا گیا تھا ۔ جس کا چند روز میں باہمی مشاورت کے لئے موخر کیا گیا ہے ۔ جس میں علمائے کرام کی جانب سے بھی کیا گیا کہ اس موضوع پر بات کی جائے اور جاری کردہ نوٹسز واپس لیا جائے اور خیبر پختون خواہ میں سیل کردہ مدرسہ و مسجد بحال کئے جائیں ۔

مذید پڑھیں :جامعہ کراچی کے VC خالد عراقی کو فی الفور ہٹایا جائے : سپلا

ادھر جیسے ہی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اس کے بعد ملک بھر سے دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں اور فیض آباد اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کھولا جا رہا ہے ۔ معلوم رہے کہ حکومت کی جانب سے ریت  سے بھرے کنٹینروں کو ویلڈنگ کر کے بایمی جوڑ لگائے گئے تھے اور سیل بھی کیا گیا تھا ۔

اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اس پر تفصیلی پریس کانفرنس شام کو یا کل کروں گا ۔ بات چیت اور مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *