ڈیوڈ وارنر کی راشد خان کے ہمراہ افطار کی ویڈیو وائرل

آئی پی ایل

نئی دلی: آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کی افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ افطار کے موقع پر وڈیو وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے اسکواڈ میں شامل مسلمان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد آئی پی ایل کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں۔

اس دوران ساتھی کھلاڑیوں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار بھی کیا۔

راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *