تحفظ ناموس رسالتﷺ پر پارٹی پالیسیوں سے ناراض رہنما فرحان خان مستی خیل مستعفی

سرگودھا: سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر فرحان خان مستی نے تحفظ ناموس رسالتﷺ پر پی ٹی آئی کی حالیہ پالیسیوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے پارٹی عہدہ سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فرحان خان مستی خیل نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا جہنوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ میں پی ٹی آئی کی حالیہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے عہدہ کو خیرباد کہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس جیسے نازک اور حساس معاملہ پر پی ٹی آئی کے رویہ پر سخت اختلاف ہے جس کی وجہ سے میں اپنے اس عہدے سے مستعفیٰ ہوتا ہوں، میرا سب کچھ ناموس رسالت پر قربان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *