روزے کی حالت میں عاشقان رسولﷺ پر ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، رخسار بٹ

رخسانہ بٹ

کراچی: ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسانہ بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ اور روزے کی حالات میں عاشقان رسولﷺ پر ظلم و تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے کارکنان پر گولی چلانا کونسی انسانیت ہے؟

انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں اللہ کی قہر و عزب سے ڈرو اور ملک بھر میں تحریک لبیک کارکنان پر جاری تشدد و گولہ باری بند کرو، اسلامی ملک میں عاشقان رسولﷺ کے ساتھ ایسا سلوک کرنا ایک اسلامی ملک کے لیے بدنامی کا باعث ہے جو قابل افسوس ہے۔

ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسانہ بٹ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک لبیک کارکنان کے مطالبات کو تسلیم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پیغیر اسلامﷺ اور قران مجید کی شان میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے ملک کا امن و امان خراب ہو سکتا ہے جو ملک کی تباہی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو جلد از جلد ملک بدر کر دیا جائے اور فرانسیسی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *