انصارالاسلام پر پابندی کا فیصلہ مسترد ہو گیا . انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکھو

مولانا فضل الرحمان صاحب نے انصار السلام پر پابندی کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

لاڑکانہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا ہے کہ آزادی مارچ انشاء اللہ مقررہ وقت پر شروع ہو گا، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلہ ہونگے۔ انصار السلام پر پابندی کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اس پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں، ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایسے میں ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا نہیں چاہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کل جے یو آئی کی ذیلی تنظیم پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے، انصار السلام جمیعت کا اہم شعبہ ہے،انصار السلام پر پابندی کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں عملدرآمد نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میڈیا پر انصار السلام کی فوٹیج چلائی جا رہی ہیں وہ پشاور کی ہے ۔ اس کی اجازت ڈپٹی کمشنر نے دی۔ رضاکاروں کو روکنے والی اتنی بزدل حکومت نہیں دیکھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *