واٹر بورڈ DMD فنانس نے پنشنرز کو عید کیلئے خوشخبری سنا دی

کراچی : واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس (ڈی ایم ڈی )فنانس محمد ثاقب نے لیٹر کے ذریعے ڈائریکٹر اکائونٹس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ دیگر کسی مد مین بھی رقم کی ادائیگی نہ کی جائے ۔

محمد ثاقت کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر DMD/Finance)/Pension/2020-21/324/L میں لکھا ہے کہ یہ لیٹر 16 مارچ کو نکالے گئے لیٹر کا ہی تسلسل ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ 14 اپریل تک مارچ کی پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں :اختر غوری نے ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کیوں چھوڑا ؟

واٹر بورڈ کی پالیسی کے مطابق پنشن ہر صورت 5 تاریخ تک جاری ہونی چاہئے ہے ۔ جب پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو اس صورت میں شدید بے چینی ہوتی ہے ۔ اس پر منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ نے سختی سے نوٹس لیا اور حکم دیا کہ باقی کسی بھی مد میں کی جانے والی ادائیگیاں بغیر اجازت کے نہ کی جائیں ۔ اور تنخواہوں اور پنشنرز کی رقم صرف اسی مد میں استعمال کی جائے ۔

آپ کو ایک بار پھر ہدایات دی جاتی ہیں کہ تمام ادائیگیاں روک دی جائیں اور جب تک تنخواہوں اور پنشنرز کی ادائیگیاں نہیں ہو جاتی ہیں ۔اور جلد از جلد مارچ کے باقی ماندہ پنشنرز کی بھی ادائیگیاں کر دی جائیں ۔ اور آئندہ ماہ سے ہر صورت یکم سے 5 تاریخ تک تنخواہوں اور پنشنرز کی ادائیگی کر دی جائے ۔

واٹر بورڈ کے ملازمین اور پنشنرز نے ڈی ایم ڈی فنانس محمد ثاقب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پنشنرز کے لئے احسن اقدام اٹھایا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *