شیخ رشید نے لال حویلی میں رینجرز کی سیکورٹی کیوں بڑھائی ؟

اسلام آباد : وزیر  داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، صبح 3 بجے میٹنگ ختم ہوئی ، کچھ دیر بعد دوبارہ میٹنگ شروع ہو گی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ہم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان بھی شام کو خطاب کریں گے ۔

مذید پڑھیں :یرغمال پولیس اہلکاروں کی حقیقت کیا ہے ؟

قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ان شاء اللہ وزیر اعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے ۔

ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اسمبلی میں خطاب پہلے کی نسبت کمزور تھا اور ان کی باڈی لینگویج بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی تاہم اس کو انہوں نے طبیعت کی خرابی قرار دیا ہے ۔

جب کہ شیخ رشید نے اپنی سیکورٹی بھی بڑھا لی  ہے ۔ سیکورٹی میں مسلمانوں کے بجائے دیگر اہلکاروں کو تعینات کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ تاہم راولپنڈی لال حویلی میں شیخ رشید نے رینجرز کی سیکورٹی بڑھا لی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *