انجمن اتحادِ سرمَستانی ویلفیئر کا رمضان افطار کا اہتمام

کراچی : انجمن اتحاد سرمستانی ویلفیئر کی جانب سے پیپلز چورنگی پر راہگیروں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

انجمن اتحاد سرمستانی ویلفیئر انسانی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن اتحاد سرمستانی ویلفیئر نے پیپلز چورنگی پر افطاری کا ہتمام کیا ہے اور روڈ پر گزرنے والے مسافروں اور مستحقین کو روزہ افطار کرایا اور کھانے کا بندوبست کیا ۔

مذید پڑھیں :مولانا فضل الرحمن نے TLP کے ساتھ اسلام آباد مارچ کا عندیہ دے دیا

اس موقع پر انجمن اتحاد سرمستانی ویلفیئر کے صدر حاجی بشیر نے کہا کہ روزہ دار کے لیئے افطاری کا اہتمام کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال اہل خیر حضرات کی تعاون سے ہم اس مقام پر افطاری کا اہتمام کرتے ہیں جس سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہوتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *