کالعدم TLP کیخلاف آپریشن پر 2 رہنمائوں نے PTI چھوڑ دی

لاہور : کالعدم تحریک لبیک کے نہتے کارکنان کے خلاف سخت گیر آپریشن کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے بعد رہنما بھی ساتھ چھوڑنے لگے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف سمندری کے امیدوار قومی اسمبلی خالد عبداللہ غازی نے عمران نیازی کو ختم نبوت کے نہتھے محافظوں پر گولی چلانے پر خیر باد کہہ دیا ہے ۔

مذید پڑھیں :لاء اینڈ آرڈر کے نام پر میڈیا کی آزادی سلب

خالد عبداللہ نے ویڈیو بیان مین کہا ہے کہ عمران خان آپ 70 برس سے زائد کے ہو گئے ہیں اور جن کے کہنے پر کر رہے ہیں وہ بھی 70 سے زائد کے ہیں ، زندگی گزر گئی ہے مگر ناموسِ رسالت کے محافظوں کے کیخلاف اس طرح کا ایکشن نہ کریں ۔

آپ کے لئے میرا اتنا ہی پیغام ہے اور میں آپ کو آج سے خیر آباد کہتا ہوں اور آپ کی میری راہیں جدا جدا ہیں ۔ معلوم رہے کہ خالد عبداللہ غازی این اے 79 سے ممبر اسمبلی کے لئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے ۔ جنہوں نے مسلم لیگ ن کے چوہدری شبیر کے مقابلے میں 22 ہزار ووٹ لیئے تھے جب کہ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری محمد شبیر ایک لاکھ 14 ہزار ووت لیکر کامیاب ہوئے تھے ۔

مذید پڑھیں :کل ملک بھر میں پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان : مفتی منیب الرحمن

دوسری جانب پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری میاں ابرار امین نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے استعفی دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حالیہ پالیسیوں کی وجہ سے اس عہدے کو خیر باد کہتا ہوں ۔ حضور نبی کریم ﷺ کے حوالے سے مجھے پی ٹی آئی کی رویئے پر سخت تحفظات ہیں جس کی وجہ سے میں نے استعفی دے دیا ہے ۔

 

Comments: 1

Your email address will not be published. Required fields are marked with *