اسلحے کے زور پر دبانے کے نتائج بڑے خطرناک ہوں گے : ڈاکٹر آصف اشرف جلالی

لاہور : تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مسجد رحمۃ للعالمین ﷺ کے قریب دھرنے پر کیے جانے والے بھیمانہ آپریشن پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشقانِ رسول ﷺ کو حالتِ روزہ میں گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ہے ۔

فرانسیسی سفیر کی خاطر اندھا دھند لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔ آج لاہور میں جلیاں والا باغ کی بربریت کی داستان رقم کر دی گئی ہے ۔ مذاکرات سے حل ہو جانے والے مسئلہ کو جنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان میں عراق اور شام جیسے حالات بنائے جا رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں :جامعہ حفصہ کی طالبات کالعدم TLP کے حق میں میدان میں آ گئیں

اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں نے کشت و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ آج ظالم حکمرانوں کو تمام انسانی حقوق بھول گئے ہیں ۔ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کی صداؤں کو اسلحے کے زور پر دبانے کے نتائج بڑے خطرناک ہوں گے۔

حکومت فوری طور پر آپریشن بند کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے ملک کا وہ نقصان نہیں ہے جو مادر وطن کے سینے پر اسی کے سپوتوں کے لاشے تڑپانے سے ہو رہا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *