طاقت کا استعمال روک کر معاملات ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کیئے جائیں : مولانا راشد سومرو

کراچی : مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ لاہور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ طاقت کا استعمال روک کر معاملات ٹیبل ٹاک کے ذریعہ حل کئے جائیں ۔

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ غلط حکمت عملی اختیار کی یہ کاروائی ریاستی جبر شمار ہو گی ۔ نہتے روزہ داروں پر گولیاں برسانا کسی صورت مدینہ کی ریاست میں ممکن نہیں ۔

مذید پڑھیں :لاہور دھرنے کے اطراف میں تیزاب اور کیمیکل ملا پانی چھوڑ دیا گیا

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ آوروں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہونا چاہیئے ۔صدر عارف علوی کی سرپرستی میں کراچی میں فسادات کرنے والی PTI پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *