بھارتی اداکارہ شدید تنقید کے بعد مسلمانوں کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور

کنگنا رناوت

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت شدید تنقید کے بعد مسلمانوں کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

بھارت میں کمبھ کا میلہ ہوا تھا جس میں شریک سیکڑوں یاتریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے میلے کو ختم کرنے کی اپیل کی۔

جس پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی کنگنا رناوت نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور شدید تنقید کے بعد کنگنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *