حکومتِ سندھ 3 روز کاروباری و تجارتی مراکز بند کرانے میں کامیاب

کراچی : سندھ حکومت نے تاجروں کے ساتھ بد سلوکی شروع کر دی ۔ سندھ حکومت نے کرونا کی تیسری لہر میں نئی ایس او پیز جاری کیں تھیں ، جس میں نئے کاروباری اوقات کے ساتھ ساتھ ہفتے میں دو روز چھٹی کا بھی کہا گیا تھا ۔

سندھ کے تاجروں نے ہفتے میں دو دن چھٹی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔ مگر بعد ازاں کمشنر کراچی سے مزاکرات کے بعد ہفتے میں دو دن ہفتہ و اتوار کی جگہ تاجر رہنماء رضوان عرفان جمعہ و اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز دی تھی ۔

مزید پڑھیں : انجمنِ تاجران پاکستان کا جاوید قریشی سے لاتعلقی کا اعلان

جسے سندھ حکومت نے مان لیا تھا۔ جمعہ کے روز الیکٹرونکس کے کام سے وابستہ اکثریت جمعہ کی نماز کے بعد ہی کاروبار شروع کرتے ییں ۔ اس لحاز سے رضوان عرفان کی یہ تجویز الیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے لیے موزوں ترین تھی ۔

لیکن سندھ حکومت نے عین جمعہ کے دن چھٹی مکمل ہونے کے بعد ایک نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق کاروبار کے نئے اوقات کار صبح سحری سے شام 6 بجے تک ہونگے اور ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے بجائے ہفتہ و اتوار کو ہو گی ۔ اس طرح سندھ حکومت رمضان کے پہلے ہفتے میں لگاتار تین دن تک مارکیٹ بند رکھوانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *