کراچی : EOBI کے DG نے 17 افسران و ملازمین کے تبادلے کر دیئے

کراچی : ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کے قائم مقام چیئرمین نے کوڈ 19 کے لاک ڈائون کی صورتحال کے باوجود 17 افسران کے تبادلہ کر دیئے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر صدیق چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل HR&GAD کے حکم پر آفس آرڈر جاری کر دیئے ہیں ۔

تبادلہ کرنے والے میں سے بعض کو اعلی چارج دیکر دوسری جگہ تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ بعض تبادلہ من پسند افراد کو من سپند جگہوں پر لگانے کے لئے کئے گئے ہیں ۔ مظفر گڑھ سے سیالکوٹ ، لاہور سے مظفر گڑھ کئے گئے ہیں ۔

الرٹ کو حاصل ہونے والے لیٹر ریفرنس نمبر NO.HO/HR/TP-2021/746 کے مطابق آفس آرڈر نمبر 118/2021 کے مطابق 17 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔جن میں ڈپٹی ڈارئریکٹر کنول ولی محمد کا تبادلہ آر او ویسٹ وہاف میں ہی ریجنل ہیڈ بنا دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :وزارتِ مذہبی امور میں سیرت مقالے پر جعل سازی کا انکشاف

ڈپٹی ڈائریکٹر مراد بخش کو آر او حب سے ویسٹ وہاف میں ڈپٹی ریجنل ہیڈ تبادلہ کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد باقر کو آر او گجرات سے حسن ابدال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد شفق کو آر او بہاولپور سے گجرات ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد اقبال کو آر او فیصل آباد سے سینٹرل سے آر او فیصل آباد نارتھ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد حسن کو آر او مظفر گڑھ سے آر او سیالکوٹ بینیفٹ کا انچارج بنا کر بھیجا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی شفیق کو آر او سائوتھ لاہور سے آر او مظفر گڑھ ، پرائیویٹ سیکرٹری شاہد عباس بھٹی کو آر او حسن ابدال سے اسلام آباد تھری میں ایڈجیوکیٹنگ اتھارتی میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ پرسنل اسسٹنٹ رضوان احمد کو لا ڈیپارٹمنٹ سے بی اینڈ سی ون کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

سینیئر اسسٹنٹ عبدالحفیظ کو آر او کورنگی سے لا ڈیپارٹمنٹ میں لایا گیا ہے ۔ سینئر اسسٹنٹ فراز حسن کو آر او کریم آباد سے آر او کورنگی ، سینئر اسسٹنٹ حنا پرویز کو ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی ٹو لاہور سے آر او لاہور نارتھ میں بھیجا گیا ہے ۔سینئر اسسٹنٹ زاہد سرفراز کو آر او لاہور نارتھ سے ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی ٹو لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی میں ہر پھل 10 روپے کلو ہو گیا

ڈرائیور برکت علی قاضی کو جی اے ڈیپارٹمنٹ سے ایچ او کراچی سے بی اینڈ سی ٹو لاہور بھیج دیا گیا ہے ۔ نائب قاصد رضا کو بی اینڈ سی ون کراچی سے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ایچ او کراچی تبادلہ کیا گیا ہے ۔ نائب قاصد امان اللہ خان کو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ایچ او کراچی سے آر او کراچی بن قاسم کراچی میں بھیج دیا گیا ہے ۔نائب قاصد وسیم اعظم کو آر او کراچی بن قاسم سے بی اینڈ سی ون کراچی لایا گیا ہے ۔

مذکورہ آرڈر ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ آر اینڈ جی اے ڈی) نے قائم مقام چیئرمین کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جاری کیا ہے ۔

نوٹ : تبادلوں کی لسٹ ذیل کے لنک میں دیکھی جا سکتی ہے ۔

Transfer Order (12)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *