ضلع غربی JUI کے تحت 300 سے زائد مقامات پر نمازِ تراویح کا اہتمام

کراچی : جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے تحت ضلع بھر میں 300 سے زائد مقامات پر نماز تراویح کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جے یو آئی ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی مدرسہ حمادیہ مظہر العلوم اتحاد ٹاﺅن میں27 روزہ نماز تراویح اور سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب الرحمن خاطر فقیر کالونی میں 10 روزہ نماز تراویح میں قرآن کریم سنا رہے ہیں ۔

ضلعی مجلس عاملہ ،شوریٰ، مجلس عمومی اور پی ایس و یوسیز کے حفاظ و علماء کرام ارکان بھی اپنے مساجد و مدارس اور نجی مقامات پر تراویح میں قرآن کریم سنانے کا اہتمام کر رہے ہیں ۔

مولانا فخرالدین رازی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کو قرآن کریم سے گہری مناسبت ہے ۔ قرآن پر ایمان اسی وقت مفید اور معنی خیز ہو سکتا ہے ۔ جب ہم قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں، قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے اور اس کی ہدایت کے ذریعے اپنے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں ۔

مذید پڑھیں :اَن پڑھ سرکاری سکول ٹیچر ارب پتی کیسے بن گئی ؟

قرآن نے اس امت کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی بھی صورت گری کی ہے ۔ قرآن پر ایمان اسی وقت مفید اور معنی خیز ہو سکتا ہے، جب ہم قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں ۔ قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے اور اس کی ہدایت کے ذریعے اپنے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں ۔

قرآن نے اس امت کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی بھی صورت گری کی ہے، اکابر کا قرآن کریم سے عشق ہم سے تقاضا کر رہا ہے کہ ہم بھی قرآن کریم سے اپنے لگاﺅ میں اضافہ کریں اور قرآن کریم کی تلاوت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عنایت فرمائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *