کراچی میں ہر پھل 10 روپے کلو ہو گیا

رپورٹ : عدنان نسیم 

معروف یوٹیوبر مصطفیٰ حنیف جو پاکستانی ارتغرل کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں نے پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیئے ایک نیک کاوش شروع کی ہے۔

ماہِ رمضان میں جہاں گراں فروش مافیا سرگرم ہو جاتی ہے۔ اور اشیاءِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ اور عام عوام کی دسترس سے باہر ہو جاتی ہیں ۔ ایسے میں مصطفیٰ حنیف نے عوام کے لیے سستے پھل کا اسٹال لگایا ہے جہاں معیاری پھل صرف دس روپے کلو میں دستیاب ہے ۔

مذید پڑھیں :معروف عالم دین مفتی محمد زبیر نظریاتی کونسل کے رکن مقرر
اور ساتھ میں انھوں نے ایک پھل پیکج بھی بنایا ہے ۔ اس پیکج میں کیک ، سیب اور خربوزہ شامل ہے ۔اور اس کی قیمت صرف بیس روپے مقرر کی ہے۔ یہ پیکج بازار میں کم از کم بھی تین سو روپے میں ملتا ہے۔

مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ یہ پھل صرف نہ زکوٰة کا ہے نہ خیرات کا ہے ۔ جو چاہے خرید سکتا ہے ۔ کراچی کے ان نوجوانوں کی اس کاوش کو عوام میں زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

مصطفی حنیف نے یہ پھل جیل چورنگی کے قریب لگا رکھے ہیں ، جہاں عوام کا رش روز بروز بڑھ ہی رہا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *