معروف عالم دین مفتی محمد زبیر نظریاتی کونسل کے رکن مقرر

کراچی ( رپورٹ : محمد نذیر ناصر )صدر پاکستان عارف علوی نے مفتی محمد زبیر نظریاتی کونسل کا رکن تعینات کر دیا ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے ارکان کا تقرر کیا ۔

جس میں جامعہ صفہ کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمد زبیر کا بھی بطور رکن تقرر کیا ، مفتی محمد زبیر کراچی کی ابھرتی ہوئی منفرد دینی درس گاہ جامعہ صفہ کے مہتمم اور معروف مذہبی اسکالر ہیں ۔ ابتدائی دینی تعلیم ’’ جامعہ الصفہ سے ہی حاصل کی ہے ۔

مذید پڑھیں :ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

1999ء میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے درس نظامی مکمل کی اور پھر دارالعلوم کراچی سے ہی تخصص فی الافتاء مکمل کیا، ایک عرصہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کے مشورے سے دارالعلوم کراچی میں بطور استاد اور رفیق دارالافتاء کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں، اس دوران انہوں نے تحقیقی و علمی نمایا خدمات کی انجام دیہی کے ساتھ فتوی عثمانی کی ترتیب و تدوین بھی اہم کردار ادا کیا ۔

مذید پڑھیں :دی نیوز کے رپورٹر فصاحت انتقال کر گئے

آج کل دینی درسگاہ جامعہ الصفہ میں حدیث وفقہ کی تدریس کے علاوہ دارالافتاء کے رئیس اور نائب مہتمم کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مفتی صاحب مختلف ٹی وی چینلز اور پروگرامات، ٹالک شوز میں مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں اور عوام میں مقبول ہیں ۔

مفتی محمد زبیر کی تعیناتی کو علماء کرام اور مذہبی طبقے نے قابل تحسین قرار دیا ہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے مفتی محمد زبیر کو اسلامی نطریاتی رکن منتجب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی زبیر جید عالم دین ہیں ان کو صدر پاکستان کی جانب سے رکن منتخب کرنا قابل تحسین ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *