کراچی : صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 5 ماہ کی تاخیر سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران اور چیئرمین کا تقرر کر دیا ہے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی ہے ۔ اکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ تین سال کے لئے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کیا ہے ۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کی ہین ۔
مذید پڑھیں :وزارتِ مذہبی امور میں سیرت مقالے پر جعل سازی کا انکشاف
صدر مملکت نےکونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی ہے ۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے ۔
کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف بطور ممبر تعینات کئے گئے ہیں ۔ محمد حسن حسیب الرحمٰن اور دارالعلوم حقانیہ ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی بھی ممبر تعینات ہوئے ہیں ۔
علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دی گئی ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر ، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر تعینات کئے گئے ہیں ۔