پاکستان کی سیاست اور معیشت پر کرپٹ خاندانوں کا قبضہ ہے : کیپٹن عاصم ملک

دبئی : ممتاز پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت پر چند کرپٹ خاندانوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے ۔

یہ کرپٹ خاندان ناصرف ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں بلکہ یہ بے حس خاندان ہر حکومت کا حصہ بن کر عوام کا مزید خون نچوڑتے ہیں، پاکستان میں ان خاندانوں نے غریب عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ کرپٹ ٹولہ ہر حکومت میں شامل ہوتا ہے اور اپنے مفادات کے لیے کام کرتا ہے ۔

مذید پڑھیں :دیارِ خلافت کا سفرِ شوق : سولہویں قسط

اس کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے لیکن انکی ہوس ختم نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ خاندان نشان عبرت بنانے کے لائق ہیں لیکن ہمارا المیہ ہے کہ یہ کرپٹ خاندان آج 22 کروڑ پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں جبکہ انکو کوئی پوچھنے اور روکنے والا نہیں ۔

میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور ان کرپٹ خاندانوں کو عبرت کا نشان بنا دیں میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہو گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *