سُنی اتحاد کونسل کی حکومت اور TLP میں ثالثی کی پیشکش

لاہور : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے موجودہ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کو ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش کی ہے ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں تو سنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے ۔

مذید پڑھیں :راولپنڈی : TLP کی حمایت پر جنرل (ر) حمید گل کے بیٹے عبد اللہ گل کیخلاف مقدمہ درج

اسی تناظر میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنّت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے ۔

حکومت اور تحریک لبیک سے بھی رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *