راولپنڈی : TLP کی حمایت پر جنرل (ر) حمید گل کے بیٹے عبد اللہ گل کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی : سابق ڈی جی آئی ISI لیفٹنٹ جنرل (ر) حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کے خلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل (ر) حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل خلاف تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار لیڈر سعد رضوی سے اظہار یکجہتی و فورسز کو دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج کیا

مقدمہ میں دہشت گردی کے دفعات بھی شامل کیے گیے

یاد رہے گذشتہ روز عبداللہ گل نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں رہا نہ کیا گیاتو احتجاج میں شامل ہوجائیں گے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *