اب سیر کرنے کیلئے حکومت رقم بھی فراہم کرے گی

اگر آپ سیاحت کے لیے یورپ جانے کے خواہش مند ہیں تو یورپی ملک مالٹا آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے ۔ جہاں کی حکومت نے سیاحوں کو ایک حیران کن پیشکش کر دی ہے ۔

دی مرر کے مطابق مالٹا کی حکومت نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو آفر دی ہے کہ اگر وہ سیاحت کے لیے ان کے ہاں آئیں اور وہاں کسی ہوٹل میں قیام کریں تو مالٹا حکومت کی طرف سے آپ کو رقم دی جائے گی۔

مذید پڑھیں :محکمے نے ٹریفک پولیس کو افطار سے ہی محروم کر دیا

اس پیشکش کے تحت اگر آپ کسی 5 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو آپ کو 100 یورو (تقریباً 1800 ہزار روپے ) ملیں گے، اگر آپ 4 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو 75 یورو (تقریباً 13 ہزار 700 روپے ) اور 3 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرنے پر 50 یورو (تقریباً 9 ہزار روپے) ملیں گے ۔

یہ رقم سیاحوں کو انفرادی طور پر دی جائے گی چنانچہ اگر آپ فیملی کی صورت میں جاتے ہیں تو فیملی کے ہر فرد کو یہ رقم ملے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *