اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

سارہ خان

اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کا کیپشن کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

گلوکار کی جانب سے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے سارہ خان اور فلک کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع کی گئی تھی کہ وہ استنبول میں ہیں جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *