کراچی : وزارتِ داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر دہشت گردی، بدامنی، قتل و غارت، توڑ پھوڑ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کالعدم قرار دے دیا ۔
مذید پڑھیں :مفتی منیب الرحمن نے اہلسنت کا مشترکہ موقف حکومت کے سامنے رکھ دیا
آج کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا کوئی لیڈر نا کوئی احتجاج کر سکے گا اور نہ ہی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کا اہل ہو گا ۔