میجر جاوید کی کرونا کے باعث شہادت سے پاکستان بہادر بیٹے سے محروم ہو گیا : ممتاز خان یوسفزئی

اسلام آباد : ممتاز بزنس مین اور چئیرمین پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم ممتاز خان یوسفزئی نے پاکستان کے سپوت اور پاک فوج کے میجر جاوید کی کرونا کی وجہ سے وفات کو بڑا قومی نقصان قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میجر جاوہد انتہائی اچھے اور شریف النفس انسان تھے، اپنی زندگی میں میجر جاوید نے خاندان اور خاندان سے باہر کے کئی غریب افراد کو سپورٹ کیا ۔

انہوں کہا کہ میجر جاوید نے ہر شخص سے اچھا تعلق رکھا اور کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی، ممتاز خان یوسفزئی نے کہا کہ انکی وفات ایک بہت بڑا غم ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا اللہ تعالی انکی شہادت قبول کرے، جو لوگ کرونا کے خلاف لڑ رہے ہیں اللہ تعالی انہیں جلد صحتیاب کرے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *