صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم مقدار 140 روپے فی کس مقرر

کراچی : مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 140 روپے فی کس ہے ۔

اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں ۔ مفتی منیب الرحمن نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے ۔ نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ۔

یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافر نعمتِ دولت سے نوازا ہے . وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں . کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ” اور جو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے، تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184)۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *