کراچی میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

کراچی : وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ جہاں حالات کشیدہ ہوں وہاں کرفیو لگا دیا جائے۔  آئی جی سندھ نے تمام ایس ایچ اوز اور ایس پی کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔

نیو کراچی میں حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں 24 گھنٹے کے لیئے کرفیو لگانے کا اعلان ہو چکا ہے ۔ نیو کراچی سر جانی تک پاور ہاؤس چورنگی ناگن چورنگی شامل ہے ۔

مذید پڑھیں :بلدیہ عظمی کی مرکزِ اسلامی میں مذہبی تقریبات پر غیر اعلانیہ پابندی عائد

ادھر الرٹ نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ سے رینجرز کی کافی گاڑیاں بلدیہ کی جانب رواں دواں ہیں ۔

واضح رہے کہ کراچی میں لیاری آپریشن کے دوران لیاری میں کرفیو لگایا جاتا جا رہا ہے اور اس سے بھی قبل 1992 کے آپریشن میں کرفیو لگایا جاتا تھا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *