تحریک لبیک کے کئی کارکن شہید ، درجنوں زخمی ہو گئے

کراچی : تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک درجن سے زائد شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

تحریک لبیک کے مطابق نیو کراچی میں ایک نوجوان پولیس رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوا ہے ۔  یوسی 5 سیکٹر 11 جے کا رہائشی اجمل ، عمران علی ولد رحمت علی ساکن اللہ والا ٹاؤن , کورنگی نمبر 2.5 دھرنے میں اسٹریٹ فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا ہے ۔ شرقپور شریف میں ایک کارکن حاجی عامر پھرا شہید ہوئے ہیں ۔

مذید ہڑھیں :بلدیہ عظمی کی مرکزِ اسلامی میں مذہبی تقریبات پر غیر اعلانیہ پابندی عائد

ادھر تحریک لبیک کے کارکنان راولپنڈی بھی پہنچ گئے ہیں ۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ فی الوقت ہم وہاں پہنچیں گے جہاں پر ہمارے قائدین کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا ۔

تاہم اسلام آباد پہنچنے والے کارکنان پر لیاقت باغ میں شیلنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ کمیٹی چوک اور مریڑ چوک کی طرف سے مسلسل شیلنگ ہو رہی ہے ۔ جب کہ روات میں شدید شیلنگ جاری ہے ۔ جب کہ رات گئے لیاقت باغ میں آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *