وفاق المدارس العربیہ کے نتائج کب ؟

لاہور : وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کے امتحانی نتائج پہلی بار تاریخ کے ساتھ دیئے جائیں گے ۔

دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کا امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات پرامن طور پر اختتام پذیر،3لاکھ 45ہزار 34طلبہ و طالبات کی شرکت

اس سے قبل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کی روایت رہی ہے کہ وہ یکم رمضان المبارک کو نتایج جاری کر دیتے تھے تاہم ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے مطابق امسال وفاق المدارس کے نتائج کا اعلان یکم رمضان کو نہیں ہو سکے گا ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس نے 74605 حُفاظِ قرآن کے نتائج جاری کر دیئے

مذید پڑھیں :وفاق المدارس نے 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ کے نتائج کا اعلان کر دیا

مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے نتائج کا اعلان رمضان الکریم کے پہلے عشرے میں ہو جائے گا نہیں تو دوسرے عشرے میں ضرور نتائج جاری کر دیئے جائیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *