عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی۔

پی سی بی نے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی۔

عمر اکمل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان دنوں میں معاشی مشکلات کا شکار ہوں، اتنی بڑی رقم کی یکمشت ادائیگی نہیں کرسکتا لہذا قسطوں میں ادائیگی کی اجازت دی جائے۔

پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے دیے گئے اکاؤنٹس اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ اب عمر اکمل 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد ہی بحالی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *