جعلی ASP گرفتار، 40 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج

ٹنڈوالہ یار جعلی اے ایس پی کو گرفتار کر کے وردی بھی برآمد کر لی گئی ، ملزم کے خلاف چالیس کروڑ روپے فراڈ کر کے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنڈوالہ یار کے زمیندار عبدالرزاق دل نے تھانہ بی سیکشن پر مقدمہ درج کروایا کہ فاروق بہرانی نامی شخص خود کو اے ایس پی ظاہر کرتا ہے اور کہتا ہے بلوچستان میں اس کی پوسٹنگ ہے .

جس پر ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کی اجازت سےسی آئی اے اور بی سیکشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جعلی وردی برآمد کر لی،ملزم فاروق بہرانی خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

جعلی پولیس آفیسر نے جعلی کارڈ، پولیس وردی ،پستول برآمد ہوئی ، جس کے بعد اس سے مذید تفتیش کی جارہی ہے .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *