حافظ سعید رضوی کی گرفتاری پر مولانا معاویہ اعظم کا سخت ردِ عمل

لاہور : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف ایم پی اے جھنگ مولانا محمد معاویہ اعظم کا شدید احتجاج سامنے آیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے رکن مولانا معاویہ اعظم طارق نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے کہ حکومت مولانا سعد حسین رضوی کو فوری طور پر رہا کرے کیوں کہ حکومت نے انتہائی زیادہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مولانا معاویہ اعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دورِ حکومت تھا اور اپوزیشن میں شیخ رشید تھے ، اسمبلی میں ناموسِ رسالت ﷺ کی بات آئی تو انہوں نے کہا کہاں ہیں عطااللہ شاہ بخاری ، اور کہاں ہیں حضور ﷺ کی ناموس پر پہرہ دینے والے ؟ اب وقت بدل گیا اور شیخ رشید وزیر داخلہ ہیں ۔

مذید پڑھیں :آفتاب اقبال نے معافی مانگ لی

ان کا کہنا ہے کہ عطااللہ شاہ بخاری تو سعد حسین رضوی کی صورت میں لاہور کی سڑکوں پر ہیں ۔کیا تاجدار مدینہ کا نعرہ لگانا جرم ہے ، عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس ریاست مدینہ کی بات کی ہے ، اس ریاست مدینہ میں ایک شخص نے گستاخ ملک کے سفیر کو واپس کرنے اور اپنے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

الیکشن قریب ہوں تو نبی کریم ﷺ کی ناموسِ رسالت کی بات کرتے ہیں اور جب الیکشن گزر جائیں تو ہمیں سب کچھ بھول جاتا ہے ، عالمی سطح اور مقامی سطح پر گستاخوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، لہذاہ حافظ سعد حسین رضوی کا مطالبہ درست ہے اور ان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *