لاہور : آفتاب اقبال نے معافی مانگ لی تاہم پیمرا کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے ۔
آفتاب اقبال نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہ تھا اور اس موقع پر ان سے یہ جملہ سرزد ہو گیا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں ۔
مذید پڑھیں :پی سی بی ہال آف فیم متعارف، عمران خان سمیت نامور کھلاڑی شامل
ادھر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض لالی پاپ ہے کیوں کہ پہلے سکرپٹ لکھا جاتا ہے، پھر اس میں ترمیم ہوتی ہے ۔ پروف چیک ہوتا ہے، منظور کیا جاتا ہے ۔ بار بار ریہرسل کی جاتی یے ۔ چار پانچ لوگوں کی ٹیم مکمل طور ہر انتہائی باریک بینی سے سب مناظر و مکالمہ بازی کو چھان پھٹک کر کے فائنل کرتے ہیں ۔
چینل کی پالیسی کے بغیر میزبان کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ ایک سے زیادہ ملعونوں کی خباثت ہے ۔ صحابہؓ کی جان بوجھ کر توہین کی گئی ہے ۔