پی سی بی ہال آف فیم متعارف، عمران خان سمیت نامور کھلاڑی شامل

پی سی بی

پی سی بی نے نامور پاکستانی کرکٹرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کرکٹ کی نامور شخصیات کی خدمات کا  اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پی سی بی ہال آف فیم کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

ابتدائی طور پر ہال آف فیم میں شامل 6 اراکین، لٹل ماسٹر حنیف محمد، سابق کپتان عمران خان، لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد، سابق کپتان وسیم اکرم، نامور فاسٹ بولر وقار یونس اور اسٹائلش بلے باز ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ہر سال مزید تین شخصیات پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کی جائیں گی، ان شخصیات کا انتخاب ایک آزاد پینل کرے گا۔

پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی نئی شخصیات کا اعلان ہر سال 16 اکتوبر کو کیا جائے گا، اس تاریخ کو پاکستان نے 1952 میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ اپنے نامور کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کا ایک انداز ہے، ابتدائی طور پر آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل چھ پاکستانی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہوں گے، جس کے بعد ہر سال تین نئی شخصیات اس کا حصہ بنتی چلی جائیں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *