ایشیا کپ ایک بار پھر ملتوی ہوگیا

ایشیا کپ

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب ایشیاکپ 2022 ملتوی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

ایشاکپ 2022 ملتوی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان بھارت ٹاکرے کی امید بھی دم توڑ گئی اب ممکنہ طور پر پاکستان اور بھارت رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہی مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے ایشیاکپ گذشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *