پاکستان میں زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

اسلام آباد :ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے اسلامی سال 42۔1441 ہجری کے لئے ”زکوٰۃ کا نصاب “ 80933.00  ( اسی ہزار نو سو تینتیس) روپے مقرر کیا ہے ۔

زکوٰۃ وعشر آرڈیننس 1980 کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر 1 کے کالم 2 میں ماخذ زکوٰۃ 80933.00 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی ۔

مذید پڑھیں :تابش گوہر پاکستان میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں رکاوٹ

تمام سیونگ بینک اکاونٹس ، منافع اور نقصان شیئرنگ کھاتوں اور اسی طرح سے دیگراکاؤنٹ جن کا کریڈٹ بیلنس 80933.00 روپے ( اسی ہزار نو سو تینتیس روپے ) ہے ۔

اس سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی رمضان المبارک کے پہلے روز یعنی یکم رمضان المبارک 1442 ہجری کو کریں گے ۔ جو (چاند دکھائی دینے کی صورت میں ) 14 یا 15 اپریل 2021 کو متوقع ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *