واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ افسران نے بھی ایسوسی ایشن بنا لی

کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین اور پنشنرز کا اجلاس ھوا ، جس میں کے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے ایمپلائز اور پنشنرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، جس میں پنشنرز اور ایمپلائز کی فلاح و بہبود کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

کمیٹی میں محمد اسلم خان کو (کنوینئر) اور کمیٹی کے ممبران میں اعظم خان (سابق چیف انجینئر) ، فہیم اختر زیدی (سابق چیف انجینئر) ، سید شکیل احمد (سابق ڈی ایم ڈی) ، مصطفی علی خان (سابق انجینئر) ، ایس ایم غیاث (سابق ڈاریکٹر) ، اشتیاق احمد (سابق ڈپٹی ڈاریکٹر) ، مشہود حسین (سابق ڈاریکٹر) ، ظہیر احمد خان (سابق انجینئر) ، حسن محمود (سابق ڈاریکٹر) ، افضال بیگ (سابق ڈپٹی ڈاریکٹر) ، خواجہ محمد احمد (سابق اکاؤنٹنٹ) ، ظفر جاوید اکاؤنٹ محمد شاہد (سابق انسپکٹر) ، سید ارشد حسین (سابق پروگرام آفیسر) ، رضی احمد اور جاوید صدیق کو ذمہ دار بنایا گیا ۔

مذید پڑھیں :اردن کے سو برس مکمل ہو گئے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس کو رجسٹرڈ کرایا جائے اور ایم ڈی اسداللہ خان سے ملاقات کر کے پنشنرز کے معاملات کو حل کرایا جائے  ۔

مجوزہ ایسوسی ایشن کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ اس میں حاضر افسران اور 1 سے لے کر 16 تک کے لوگ بھی اس کے ممبر بن سکتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *