پشاور : سٹی ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک کیلئے ٹریفک پلان تیار

پشاور : سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کیلئے جامع پلان تشکیل دیدیا ہے ۔ جس کے تحت ٹریفک افسران اور اہلکار تین شفٹوں صبح ، دوپہر اور افطاری کے بعد ڈیوٹی انجام دینگے اسی طرح ٹریفک پلان کے تحت شہر بھر میں 3 ایس پیز‘ 10 ڈی ایس پیز 13 انسپکٹرز سمیت 1089 وارڈنز ڈیوٹی انجام دینگے ۔

جب کہ 18 فورک لفٹرز فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے افسران اور اہلکاروں کو شہر بھر کے مختلف سیکٹروں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور افطاری اور اس کے بعد وہ شہر بھر میں پٹرولنگ کرینگے ۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول کرنے سمیت کورونا وائرس کے باعث ہجوم والی جگہوں پر خاص نظر رکھیں اور وہاں پر شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی بھی دیں ۔

مذید پڑھیں :اردن کے سو برس مکمل ہوگئے

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے سمیت کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلے میں منظم ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس پر ہر صورت میں عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ افطاری اور مغرب کی نماز کے بعد ٹریفک نظام کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مذید پڑھیں :استنبول میں مولانا عبید اللہ سندھی کی جائے قیام

انہوں نے عوام کو جہاں کہیں بھی مشکلات درپیش ہوں گی سٹی ٹریفک پولیس پشاور وہاں پر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *