جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانمارکیٹوں کی بندش سے قبل تاجروں کا اعتماد میں لیا جائے :...

مارکیٹوں کی بندش سے قبل تاجروں کا اعتماد میں لیا جائے : حامد محمود

کراچی : آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورو نا  وبا کے دوران مارکیٹوں کی بندش اور تاجروں سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل کراچی چیمبر کو اعتماد میں لے ۔

کیونکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کے تاجروں کی منتخب اور معتبر باڈی ہے، ہفتے میں دو دن تعطیل کا فیصلہ معیشت دشمن فیصلہ ہے . اسے تبدیل کیا جائے ۔ وہ آج لیاقت آباد بعد میں اسمال ٹریڈرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ، جنرل سیکریٹری عثمان شریف،جوائنٹ سیکرٹری بابر خان بنگش نے بھی خطاب کیا ۔ محمود حامد نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آٹھ بجے  مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پرمکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اور شہر کی بہت سی مارکیٹیں پولیس کی ملی بھگت کے نتیجے میں دیر تک کھول کر ایس او پییز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور قانون کی پابندی کرنے والے تاجر مسلسل نقصان اُٹھا رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں :‏K&N چکن کی صارفین سے شاپنگ بیگ کے نام پر لُوٹ مار

محمود حامد نے مطالبہ کیا کہ رمضان کے دوران مارکیٹوں کے اوقات کارپر نظر ثانی کی جائے اور کراچی  چیمبر کی مشاورت سے ہفتے کی دو روز کی چھٹی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کا مذہبی تہوار خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے اس میں مارکیٹں 2بجے شب تک کھولنے کی اجازت دی جائے ۔

اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے کہا کہ کورونا وائرس ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اس مسئلے پر سیاست کرنا شرمناک عمل ہے یہ ایسی وباء ہے جس کا تاجر عوام اور حکومت کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ نام نہاد لیڈر ز جن کی مارکیٹ میں کوئی دوکان بھی نہیں ہے۔اس نازک موقع پر محاذ آرائی کی سیاست کر رہے ہیں، اس لیے ہمارا مطالبہ  ہے کہ تمام معاملات میں حکومت کراچی چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا